تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

والدین نے بیٹی کے پاؤں دھوکر کیوں پیے؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ہم ایسی بہت سی ویڈیوز اور کہانیاں اکثر پڑھتے ہیں جن میں اولاد اپنی ماں کے پاؤں دھو کر پیتی ہے، جن کے لیے ماں سے بڑھ کر دنیا میں کچھ نہیں ہے۔

لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں ایسے ماں باپ بھی ہیں جہنوں نے اپنی بیٹی کی شادی سے قبل اس کی محبت میں اس کے پاؤں دودھ سے دھو کر پیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو کرسی پر بٹھا کر پہلے اس کے پاؤں پانی سے اچھی طرح دھوتا ہے۔

اس کے بعد ایک چھوٹے برتن میں رکھے دودھ سے ٹرے میں رکھےاس کے پاؤں دھوکر وہ دودھ ایک پیالی میں انڈیل دیتا ہے۔

اس دوران لڑکی کی والدہ بھی بیٹی کے پیر خشک کرنے کیلئے ایک کپڑا اٹھا کر لاتی ہے، اپنے شوہر کو وہ دودھ پیتا دیکھ کر باقی بچا ہوا دودھ وہ خود پی جاتی ہے۔

بعد میں باپ نے اپنی بیٹی کے پیروں کو تولیے سے خشک کیا اور اسے سرخ رنگ سے بھری پلیٹ پر پاؤں رکھنے کو کہا۔ اس کے بعد بیٹی کو سفید رنگ کے کپڑے پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ اس پر اس کے قدموں کے نشان نقش ہوجائیں۔

مذکووہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنجے کمار نامی آئی اے ایس افسر نے پوسٹ کی ہے جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کا کیپشن میں لکھا گیا کہ ’جذباتی لمحہ : جب والدین نے اپنی بیٹی کو الوداع کہنے سے پہلے گھر میں اس کے قدموں کے نشانات رکھے‘۔

کچھ لوگوں نے والدین کے اس عمل کے حوالے سے ہندوستانی روایات کی تعریف کی جب کہ کچھ اس کے خلاف تھے اور انہوں نے
والدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -