اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

پانچ ہزار تنخواہ تھی جب فراڈ میں جمع پونجی کھو دی، پریش گناترا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے کامیڈین اداکار پریش گناترا نے اس وقت کا ذکر کیا جب ان کی تنخواہ 5 ہزار تھی اور  فراڈ میں ساری جمع پونجی چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ہریش گناترا کو ویلکم، نو انٹری جیسی کامیاب فلموں میں مزاحیہ کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے تاہم انہوں نے حالیہ انٹرویو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ساری بچت کھونے کے بعد 1992 دی ہرشد مہتا اسٹوری میں کام کرنے پر اصرار کیا۔

- Advertisement -

ہریش گناترا نے کہا کہ میں اس وقت کام کررہا تھا اور تنخواہ 5000 روپے تھی، میرے پاس 75 ہزار روپے کی بچت تھی اور یہ اس وقت بہت بڑی رقم تھی ہرشد مہتا فراڈ میں یہ سب کھو دیا، جب مجھے اس پر فلم کے بارے میں پتہ چلا تو میں نے اصرار کیا کہ ہنسل مہتا کے کہنے کے باوجود میں یہ کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی کہانی نے مجھے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا کہ یہ سیریز ضرور کروں گا۔

پریش نے بتایا کہ انیس بزمی نے اس وقت کال کی تھی جب میں اسٹار پلس پر ڈرامہ کررہا تھا، انہوں نے کہا کہ فلم میں آپ کے لیے دلچسپ کردار ہے اور آپ کو 15 دن کے لیے فلاں فلاں تاریخوں پر دبئی آنا پڑے گا۔

اداکار کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ ایک ماہ میں 25 سے 27 دن تک ہوتی تھی تو میں نے معذرت کرلی۔

پریش نے بتایا کہ انیس نے کچھ عرصے بعد دوبارہ کردار میں شامل کرنے کی آفر کی لیکن اس بار ایک دن کی شوٹنگ کے لیے بلایا گیا تھا اور لونا والا آنے کو کہا پھر میں چلا گیا اور وہ فلم ہٹ ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں ڈائیلاگ ’میں صرف دکھنے میں خطرناک ہوں لیکن آدمی بہت اچھا ہوں‘ کے لیے میں نے کہا کہ یہ مجھے دے دیں جس پر وہ راضی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں