22.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

کیا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی طلاق پر ختم ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ سال ستمبر میں میں بھارتی سیاست دان کے ساتھ راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی طلاق کی پیش گوئی کردی گئی۔

بھارتی فلموں کے ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق کی پیش گوئی کی ہے۔

کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا سے اپنی راہیں جدا کرلیں گی اور اس کے بعد راگھو چڈھا کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘۔

- Advertisement -

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر پرینیتی چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی  ہیں تو اُنہیں بھی سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی اور یہ وہ قبول نہیں کریں گی‘۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں