بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھوچڈھا 24 ستمبر کو اُدے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے گزشتہ روز صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی نے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھنگڑا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کو راگھو چڈھا اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پرینیتی چوپڑا نے اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے سلور رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ راگھو چڈھا نیلے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے اُدے پور پہنچی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔