بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شوہر نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ’چمکیلا‘ ہٹ ہوگی! پرینیتی چوپڑا

اشتہار

حیرت انگیز

پرینیتی چوپڑا کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس ریلیز ہوئی، اپنی اداکاری پر انھوں نے شوہر راگھو کے ردعمل کے بارے میں بتایا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پرینیٹی نے بتایا کہ جب ان کے رشتے کا آغاز ہوا تھا تو وہ ’چمکیلا‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راگھو وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے پیش گوئی کی تھی کہ فلم کامیاب ہوگی۔

’امر سنگھ چمکیلا‘ پر راگھو چڈھا کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ شوہر ہمیشہ کہتے تھے کہ یہ فلم بڑی ہٹ ہونے والی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میں راگھو سے کہتی تھی کہ تم کچھ نہیں جانتے اس لیے چپ رہو، پہلے فلم بننے دو اور ہم اس دن کا انتظار کریں گے۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے حوالے سے کافی اچھا رسپانس آرہا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، انھیں فلم پسند ہے اور ان کی فیملی میں ہر کوئی بہت خوش ہے۔

اس فلم میں پرینیتی چوپڑا نے امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم اسے قبل کچھ لوگوں نے انھیں ڈرایا تھا کہ ’چمکیلا‘ ان کا کیریئر ختم کردے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں