تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے بلآخر باضابطہ منگنی کر کے تصاویر شیئر کر دیں۔

پچھلے کچھ عرصے میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان معاشقے کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم جوڑے کی جانب سے اس متعلق مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے متعدد بار اس بارے میں دعویٰ کیا لیکن جوڑے نے کبھی اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

پرینیتی چوپڑا کی خاموشی سے ان کے مداح بھی تذبذب کا شکار رہے تاہم اب منگنی کی تصاویر دیکھ کر وہ خوش ہیں اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے منگنی کر لی

راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہر چیز کیلیے دعا کی اور اُس نے ہاں کر دی۔‘

منگنی کی محدود تقریب دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور خاص شخصیات سمیت 150 افراد نے شرکت کی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے منگنی کر لی

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنی کزن کی منگنی میں شرکت کیلیے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ آج صبح انڈیا پہنچیں۔ تقریب میں مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی نظر آئے جنہوں نے اداکارہ کیلیے خوبصورت لباس تیار کیا۔

جوڑے نے مہمانوں کی موجودگی میں انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا اور انتہائی خوش نظر آئے۔ رپورٹس ہیں کہ رواں سال اکتوبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -