اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پرینیتی چوپڑا نے اپنے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ چرت ڈیسائی سے تعلق ٹوٹنے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ محبت میں ان کا دل ٹوٹا جو بہت ’بدترین‘ تھا۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں ایک بڑے صدمے سے گزری، سچ کہوں تو وہ میری زندگی کا سب سے بُرا وقت تھا کیونکہ میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ صدمے کے وقت مجھے اپنی فیملی کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ زندگی میں یہ مرحلہ پہلے ہی گزر گیا۔

انٹرویو میں جب ان سے حالیہ بوائے فرینڈ ’راگھو چڈھا‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ راز رکھنا پسند کرتی ہوں، میں اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتی۔

افواہیں ہیں کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کو گزشتہ روز ایک ریسٹوریٹ کے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

پرینیتی چوپڑا

پرینیتی چوپڑا کو آخری بار امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی کے ساتھ فلم ’اونچائی‘ میں آخری بار دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں