اشتہار

پری نیتی چوپڑا کی سیاست دان راگھو چڈھا سے شادی کی تصدیق ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار و گلوکار ہارڈی سندھو نے پری نیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے شادی کرنے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

بھاتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ساتھ ہوٹل میں دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم اب ساتھی اداکار و گلوکار ہارڈی سندھو نے بھی پری نیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

ہارڈی سندھو نے اپنے نئے گانے ’یاد آتی ہے‘ کی ریلیز کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پری نیتی کی شادی بالآخر جلد ہورہی ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پری نیتی چوپڑا زندگی میں سیٹل ہورہی ہیں۔

ہارڈی سندھو نے بتایا کہ کوڈ نیم ترنگا کی شوٹنگ کے دوران پری نیتی نے شادی کرنے کی بات کی تھی اور اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں لگے گا کہ انہیں صحیح شخص مل گیا ہے۔

پنجابی گلوکار و اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی پری نیتی چوپڑا سے حال ہی میں بات ہوئی جس میں انہوں نے شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پری نیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو نے 2022 کی جاسوسی تھرلر فلم کوڈ نیم ترنگا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یاد رہے کہ پریتی نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جانب سے اب تک شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں