بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیرس حملے کے مرکزی ملزم کا شرمناک بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : سینیٹ ڈینس پرحملے کرنے والے مرکزی ملزم صلاح عبد السلام کا کہنا ہے کہ ’میں نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جو باعث شرمندگی ہو‘۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقے سینیٹ ڈینس پر حملہ کرنے والا مرکزی ملزم اپنے گناہ گار نہیں سمجھتا ہے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق پیرس حملے کا مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کا کہنا ہے کہ اُسے کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُس نے ایک خاتون سے کیا ہے۔

فرانسیسی صحافی کے مطابق ایک گمنام خاتون نے ان کو بذریعہ خط یہ بتایا کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس پر حملے کرنے والا مرکزی ملزم صلاح عبد السلام نے مجھے بتایا کہ میری سمجھ نہیں آرہاہے کہ میں کہاں سے شروع کروں اور میں یہ بھی نہیں جانتا کہ میں تم سے کیوں بات کررہا ہوں۔

مگر مجھے اتنا پتہ ہے کہ میں نے جو کیا ہے وہ غلط نہیں ہے۔ میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نہ تو خوفزدہ ہوں اورنہ ہی شرمندہ ہوں۔ مجھے شرمندہ اورخوفزدہ ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میں نے کوئی ایسا کام کیا ہی نہیں ہے جو باعث شرمندگی ہو۔ اس نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی مجھے چاہے کیونکہ ساری تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔

فرانسیسی اخبارات میں رپورٹ ہوا ہے کہ پیرس پر حملے کرنے والا مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام سے صحافیوں کی کثیر تعداد نے رابط کیا مگر اس نے کسی سے بات نہین کی۔ تاہم ایک گمنام خاتون نے دعوی کیا ہے کہ ملزم صلاح عبدالسلام کی اُس سے بات ہوئی ہے‘ 27 سالہ صلاح پابند سلاسل ہے۔

یاد رہے نومبر 2015 میں پیرس میں یکے بعد دیگر حملوں کی صورت میں 130 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں