ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، پیسیفک پیلیسیڈز کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جلتے ہوئے گھر ویڈیو دکھا رہی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس میں آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔ دھواں آسمان پر چھایا ہوا ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے اس بڑے شہر میں لگنے والی آگ میں کم از کم 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، آگ تاحال قابو سے باہر ہے۔

امریکا کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن کا کہنا تھا کہ میں یہاں کھڑی ہوں جہاں کبھی ہمارا گھر ہوتا تھا، اداسی واقعی ناقابل بیان ہے۔ جب میں نے پہلی بار یہ خبر دیکھی تو میں مکمل صدمے میں چلی گئی لیکن اب یہاں کھڑی ہو کر اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میرا دل ایک ملین ٹکڑوں میں بکھر گیا ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ گھر صرف رہنے کی جگہ نہیں تھی – یہ وہ جگہ تھی جہاں ہم نے خواب دیکھا، ہنسا اور ایک خاندان کے طور پر سب سے خوبصورت یادیں تخلیق کی تھیں۔ یہاں محبت اور زندگی ہر گوشے میں موجود تھی، اس سب کو راکھ میں کم ہوتے دیکھ رہی ہوں۔ یہ سب تباہ کن ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس چیز نے میرا دل سب سے زیادہ توڑا ہے وہ یہ جاننا ہے کہ یہ صرف میری کہانی نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنا سب کچھ برباد کردیا ہے۔ یہ صرف دیواریں اور چھتیں نہیں ہیں، یہ یادیں ہیں جنہوں نے ان گھروں کو گھر بنا دیا تھا۔

لاس اینجلس میں خوفناک آگ، 12ہزار مکان اور عمارتیں جل کر راکھ

یہ کہتے ہوئے انہوں نے کیپشن کا اختتام کیا کہ میں اپنی تمام محبت ہر اس شخص کو بھیج رہی ہوں جو اس وقت تکلیف میں ہے۔ یہ اپنے پیاروں کو گلے لگانے کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔ لمحات کی قدر کریں۔ زندگی ایک لمحے میں بدل سکتی ہے۔ جو پیار ہم بانٹتے ہیں وہ واقعی اہمیت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں