جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس: کٹر دشمن ممالک کے کھلاڑیوں کی دوستانہ سیلفی وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی اور جنوبی کوریا کی کٹر دشمنی سے کون واقف نہیں لیکن پیرس اولمپکس میں ان دونوں ممالک کے کھلاڑی شیر وشکر ہوگئے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ایک دوسرے سے سخت دشمن ممالک جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں نے اپنے حکمرانوں کے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک دوسرے سے دوستانہ رویہ اختیار کیا اور پوڈیم پر سیلفی لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں شمالی کوریا نے سِلور اور جنوبی کوریا نے برانز میڈل جیتا تھا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں چین نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد میڈلز کے لیے پوڈیم پر شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے سیلفی بنوائی تھی۔

- Advertisement -

دونوں حریف ممالک کے کھلاڑیوں کی اس سیلفی کو منفرد تصویر قرار دیا جا رہا ہے اور کمنیٹیٹرز نے اس تصویر کو اسپرٹ آف دی گیم بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین اتنی سخت کشیدگی پائی جاتی ہے کہ نیوکلیئر پاور شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو اپنا دشمن قرار دیا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے عوام پر ایک دوسرے کے ملک کی ثقافت یا کسی بھی شے کی نقل کرنے پر موت جیسی سخت سزا بھی دی جاتی ہے۔

پیرس اولمپکس میں غلطیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں