پیرس پیرالمپکس کے پہلے گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگیا، نیدرلینڈ کے ایتھلیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو سونےکا تمغہ دلایا۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پیرا ایتھلیٹ کیرولین گروٹ نے ٹریک سائیکلنگ 500 میٹر ٹائم ٹرائل میں کامیاب حاصل کی، کیرولین گروٹ نے 35 اعشاریہ 566 سیکنڈز میں فاصلہ طےکیا، فرانس نے چاندی اور کینیڈا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے واحد ایتھلیٹ حیدر علی ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے، وہ پانچویں بار پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ٹوکیو میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پیرس میں اولمپکس کے بعد پیرالمپکس کھیلوں کا آغاز ہوچکا ہیے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے رنگا رنگ تقریب میں میگا ایونٹ کا افتتاح کیا۔
پیرالمپکس میں 168 ممالک شریک ہیں، جن کے دستوں نے افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا جب کہ پرفارمرز نے اپنی کارکردگی سے شائقین کو محفوظ کیا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی سے آسمان بھی جگمگا اٹھا۔
8 ستمبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 169 ممالک کے 4400 ایتھیلیٹس مختلف مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے اور 22 کھیلوں کی 200 سے زائد کٹیگریز میں حصہ لیں گے۔