اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پیرس ریلوے اسٹیشن میں چاقو کے وار سے تین افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس کے ریلوے اسٹیشن میں تین افراد پر چاقو سےحملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے، پولیس نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارے ڈی لیون ریلوے اسٹیشن میں ہفتہ کو علی الصبح چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے اس حملے میں دہشت گردی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

پیرس پولیس چیف لارینٹ نونس نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم میں میں ذہنی عارضے کی علامات پائی گئی ہیں۔

- Advertisement -

لارینٹ نونس نے مزید کہا کہ ہمیں اس کی دوائیاں بھی ملی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ زیرِعلاج مریض ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کو ہلکے زخم آئے ہیں جبکہ تیسرا شدید زخمی ہے لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آور کے پاس اطالوی رہائشی اجازت نامہ ہے اور وہ قانونی طور پر فرانس میں مقیم تھا، اس نے مسافروں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کیا۔

فرانسیسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا اصل تعلق مالی سے ہے لیکن نونس نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں