بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : سلواکیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ روس تاحال یورو کپ میں فتح سے محروم ہے۔ جبکہ رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابررہا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں فٹبال سپرپاورز کی جنگ جاری ہے۔ سلواکیہ نے روسی کھلاڑیوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا۔ تاحال فتح سے محروم روس دو کے مقابلے میں ایک سے ناکام ہوگیا۔

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کیے۔ پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں سلواکیہ کے فاروڈز نے شاندار موو پرپہلا گول بنایا۔

پینتالیسویں منٹ میں سلواکیہ کے کھلاڑی کی زور دار کک پول سے ٹکرا کر جال میں جالگی۔ پہلا ہاف سلواکیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں روس نے خسارہ کم کرنے کیلئے بھرپور جان ماری لیکن سلواکیہ کے ڈیفیڈرز سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ روس نے بالآخر اسی ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک خسارہ کم کیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

روسی ٹیم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ داغ سکی اورمیچ سلواکیہ نے دو ایک سے جیت لیا۔

علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اورسنسنی خیز میچ میں سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ رومانیہ نے پہلے ہاف جبکہ سویٹزر لینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کیا۔

اس میچ میں سویٹزر لینڈ کی طاقتور ٹیم کلب لیول کی ٹیم نظر آئی اور رومانیہ نے اس کو پریشان کئے رکھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں