تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پارک لین جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار ملزم زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گوہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فیصد پارٹنر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹرپلازہ کواربوں کاقرضہ دیاگیا بعد ازاں پلازہ کو نادہندہ کرا کے قرضوں میں خرد برد کی گئی۔ نیب راولپنڈی نےملزم سلیم فیصل کودو روز پہلےگرفتارکیاتھا۔احتساب عدالت نےکارکے رینٹل پاور کیس میں ملزم شاہدرفیع کاپیرتک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا جبکہ تفتیشی ٹیم کے خلاف مزاحمت کرنے والے شاہد رفیع کے بردار نسبتی دانیال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، دبئی سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

یاد رہے کہ نیب نے تین روز قبل پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کیا متذکرہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کےلئےکام کرتی تھی، ملزم پر کرپشن کے پیسوں میں ساڑھے 3ارب کا اضافہ کرنے کا الزام تھا۔

یاد رہے 20 مارچ کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کرایا تھا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی، یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئر ہولڈر بنے، دونوں 25 ،25 فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنے کا اختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کے بطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس : پارک لین کی فرنٹ کمپنی کےڈائریکٹراقبال خان نوری گرفتار

خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -