پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورس کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے میں پینے کے پانی کو مضر صحت ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں پینے کے دس مقامات کے نمونے لیے گئے جن میں سے نو نمونے غیر محفوظ ثابت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر محفوظ پینے کے کولر پارلیمنٹ ہاؤس میں دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر موجود ہیں جن میں ڈپٹی اسپیکر اور ڈیٹا سینٹر سینیٹ میں موجود کولرز شامل ہیں۔
View this post on Instagram
واٹر ریسورس کی رپورٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں F, G, H, بلاک میں بھی پینے کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، پی سی آر ڈبلیو آر کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹر پلانٹ کا پانی پینے کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔