لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹیاں آئین اور دیانتداری کو قتل کرنے کی ذمہ دار ہیں، انہی کاغذات پر نااہل ہونے والے نوازشریف پھر پوچھیں گے مجھےکیوں نکالا؟
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انتخابی فارم کی تبدیلی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کل نواز شریف پھر کہیں گے مجھے کیوں نکالا اور آنے والی اسمبلی آرٹیکل 62 اور 63 کو نکال باہر کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی جماعتیں آئین کو ذبح کرنے میں شامل ہیں، ملک میں شریف خاندان چور ہیں انہوں نے قوم کے پیسوں سے اپنی جائیدادیں بنائی ہیں، یہ لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپس پہنچنے کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، وہ دو زور قبل کینیڈا سے براستہ استنبول وطن واپس پہنچے تھے جہاں ان کا کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی اے ٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے دشمنوں کے سرمایہ کار ہیں، نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی: طاہرالقادری
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، انہوں نے ہر سوال کے جواب میں سیاسی تقریر کی، ان سے پوچھا گیا کیسز کیوں بنے تو نوازشریف نے کہا ایٹمی دھماکا کیا اس لیے بنے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔