پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

اراکین پارلیمنٹ کے سفری الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔

بجٹ سیشن کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے ارکان پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

ترمیم کے مطابق اراکین کا سفری الاؤنس 10 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا جبکہ ان کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس منسوخی کے بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔

- Advertisement -

ارکان کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لے کر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت بھی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں