اشتہار

پارلیمانی کمیٹی کا کورونا ٹیسٹنگ کی قیمت میں کمی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کیلئےاقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراد کی زیرصدارت کورونا پر ذیلی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت علی محمدخان، پارلیمانی سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر نوشین حامد، شاہدہ اختر اور خواجہ آصف نے شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کےعلاج کیلئےہیلتھ کیئرورکرزکی خدمات لائق تحسین ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزارت قومی صحت کورونا مریضوں کے مکمل اعداد و شمار مرتب کرے، رپورٹ میں مریضوں کی جنس،عمرکےاعدادوشمارشامل کیےجائیں کیونکہ تفصیلی اعداد و شمار سے کورونا کا پھیلاؤ جاننےمیں مددملےگی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کیلئےاقدامات کرے تاکہ سستا ہونے سےشہری باآسانی ٹیسٹ کراسکیں۔

پارلیمانی کمیٹی نے ملک میں کورونا کے ری انفیکشن کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور وزارت صحت کو کورونا ہاٹ اسپاٹ مکمل سیل کرنےکی ہدایت کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے ہاٹ اسپاٹ میں ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنایاجائے، ایس او پیز عملدرآمد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے، وزارت صحت نجی اسپتالوں میں مہنگےعلاج کی عوامی شکایات دورکرے، وزارت صحت نجی اسپتالوں کےفیس اسٹرکچرسےمتعلق میکنزم وضح کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں