منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی میں کس پارٹی کے کتنے نمائندے ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا۔ ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہو گی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق متناسب نمائندگی کے حساب سے کمیٹی میں نمائندگی دی جائےگی، پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ، پی پی اور ایس آئی سی کی نمائندگی ہو گی۔ کمیٹی میں ایم کیو ایم اور جےیوآئی کی بھی نمائندگی ہو گی۔

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہو گی۔ ن لیگ کے قومی اسمبلی سے3، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل ہو گا۔ پی پی کے قومی اسمبلی سے2، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل کرنےکی تجویز ہے۔

- Advertisement -

سنی اتحاد کونسل کے قومی اسمبلی سے 2، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل ہو گا۔ ایم کیو ایم کوکمیٹی کیلئے قومی اسمبلی، جےیوآئی کو سینیٹ سے نمائندگی ملےگی۔

پارلیمانی جماعتوں سےنام موصول ہوتے ہی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ ن لیگ کی جانب سےنام آج ہی اسپیکر کو دیےجائیں گے اور کل تک خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں