تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں قومی سلامتی کے موجودہ مسائل پربریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجے ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کو قومی سلامتی کے موجودہ مسائل پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مزاکرات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریف کیا جائے گا۔

اجلاس کو عسکری قیادت کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، دونوں ایوانوں کی سینئر پارلیمانی قیادت، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی قیادت، صوبائی وزرا اعلی ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیر اعظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں سینئر ممبران قومی اسمبلی و سینٹ، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع کے ممبران، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ، امور کشمیر، صحت، قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -