ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم پیش کرنے سے پہلے ہی پیپلزپارٹی، جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

پارلیمنٹ میں 26ویں آئینی ترامیم پیش کرنے سے قبل ہی پاکستان پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے اپنے پارلیمانی لیڈر تبدیل کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے طے ہوا تھا کہ آئینی ترامیم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری پیش کرینگے، نوید قمر کی جگہ بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کا پارلیمانی لیڈر بنایا گیا تھا، تاہم اب اس فیصلے کو عین وقت پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

آج طےہوا کہ آئینی ترامیم مولانا فضل الرحمان پرائیویٹ ممبر کے طور پر پیش کرینگے، جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقررکردیا ہے۔

- Advertisement -

26ویں آئینی ترامیم کیلئے معاملات اب فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکے ہیں، حکومت اور اپوزیشن آئینی ترمیم کے حوالے سے متحرک ہیں جبکہ دونوں اطراف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی اور آئینی ترامیم پر مشاورت کی ہے، صدر آصف زرداری اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی کچھ دیر میں ہوگی، حکومت آج ہی آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرانے کیلئے بضد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں