پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پارلیمانی اجلاس بے نتیجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باوجود حکومت اور پارلیمانی جماعتیں اب تک فوجی عدالتوں کے توسیع کے معاملے پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کے توسیع کے لیے آئینی مسودے پر بحث و مباحث کے لیے آج ہونے والا اجلاس بھی بغیر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا اور اس مسودے پر دوبارہ غور و خوص آئندہ اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پہلے سے موجود قانون کو بہتر بنائے اور نیک نیتی کے ساتھ قانون سازی کے عمل کو پورا کیا جائے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کرنے پر سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے اور فوجی عدالتوں کوسیاست کی نظرکرناچاہتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق حکومت کی جانب سے تیار کردہ آئینی مسودہ پیش کیا تھا جس پر مشاورت اور ترامیم کے لیے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں