پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، جس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

بڑی بیٹھک میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی،

اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہوگا، جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ کابینہ ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی اور پارلیمنٹ کےفیصلےکی روشنی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی کیلئے فیصلے ہونگے جبکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بلاول بھٹوکی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں