تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’ماما پولیس آگئی‘ بولنے والا طوطا گرفتار

برازیلیا: برازیل میں منشیات فروشوں کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع دینے والے طوطے کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے کے لیے گھر پہنچی تو طوطے نے اپنے مالک ملزم کو بلند آواز میں کہنا شروع کردیا کہ ’ماما پولیس آگئی‘ تاہم پولیس کے بارے میں خبردار کرنے کے باوجود ملزم اور اس کی اہلیہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی طور پر ٹرین کیا گیا تھا۔
جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے طوطے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت نے کبوتر پر پاکستان کی جاسوسی کا الزام لگا کر پَر کُتر ڈالے

برازیل پولیس کا کہنا ہے کہ طوطے کو پرتگالی زبان میں کچھ الفاظ بھی سکھائے گئے تھے جس کا عملی مظاہرہ طوطے نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو پرتگالی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

رپورٹ کے مطابق طوطا گرفتاری کے بعد سے مکمل طور پر خاموش رہا اور ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے طوطے کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستان دشمنی میں مودی سرکار نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیتے دیتے اب پرندوں کو بھی نہیں بخشا اور کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بنا ڈالا تھا اور اس کے پر کتر دئیے تھے۔

Comments

- Advertisement -