ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

طوطا صرف ’’طوطا چشم‘‘ نہیں بلکہ وفادار دوست بھی ہوتا ہے! زندہ مثال دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

طوطا ایک خوبصورت پالتو جانور ہے جو اپنی فطری طوطا چشمی کے حوالے سے مشہور ہے لیکن یہ وفادار دوست بھی ہو سکتا ہے۔

طوطا ایک خوبصورت اور پالتو جانور ہے جو انسانوں سے جلد مانوس اور ان کی نقل اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے آپ نے طوطوں کی کئی ایسی ویڈیوز دیکھ رکھی ہوں گی جس میں وہ ہوبہو انسانوں کی طرح بولی بولتے دکھائی دیتے ہیں لیکن طوطوں کے بارے ایک بات بہت مشہور ہے کہ وہ کبھی کسی کا نہیں ہوتا بلکہ طوطا چشم ہوتا ہے۔

تاہم حیدرآباد میں داؤد نامی نوجوان کے طوطے نے اس مثل کو یکسر غلط ثابت کر دیا ہے۔ یہ طوطا اپنے مالک سے اتنی محبت کرتا ہے کہ آزاد فضا ملنے کے باوجود کہیں نہیں جاتا اور ہر جگہ اپنے مالک کے ساتھ ساتھ نظر آتا ہے۔

- Advertisement -

حیدرآباد سے ہمارے نمائندے ناصر حسن خان کے مطابق حیدرآباد میں ہر زبان پر داؤد اور اس کے طوطے کی محبت کے چرچے ہیں۔ نوجوان نے اپنے اس پیارے پالتو طوطے کا نام بھی بہت خوبصورت ’کینی‘ رکھا ہے اور جب وہ آزاد فضا میں اپنے مالک کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتا ہے تو دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

کینی اپنے مالک کے سامنے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کی شرارتیں اور حرکتیں دیکھنے والوں کو لبھاتی ہیں اور بالخصوص بچے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

داؤد جب اپنے طوطے کو ہیلو کہتا ہے تو وہ بھی جواباً فوری ہیلو کہہ کر جواب دیتا ہے۔ کینی کبھی فضا میں اڑان بھر کر اپنے مالک کے کاندھے یا سر پر آ بیٹھتا ہے تو کبھی موٹر سائیکل پر داؤد کے ساتھ ساتھ سفر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں