تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

طوطے نے ناقابل یقین کام کر دکھایا، ویڈیو وائرل

طوطوں کی انتہائی ذہین نسل سے تعلق رکھنے والے سفید کوکاٹو نے ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دے کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سفید طوطے کو اپنی کالی زبان سے ایک نٹ بولٹ کھولتے دکھایا گیا ہے، انٹرنیٹ صارفین یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

خیال رہے کہ سفید کوکاٹو اور سبز طوطے پالتو طوطوں کی مشہور نسلوں میں شمار ہوتے ہیں، اکثر سفید طوطوں کو لوگوں سے باتیں کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، یہ لوگوں کے سوالوں کے جواب بھی دیتے ہیں اور انتہائی ذہین ہوتے ہیں، ان میں بولنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے، اور یہ مختلف قسم کی آوازوں اور تقریر کی نقل کر سکتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سفید کوکاٹو کتنا ذہین ہے، یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر ہوئی ہے اور سوا دو لاکھ صارفین نے دیکھا اور اس کی لائکس کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

اس کلپ میں ایک پیارا سفید کوکاٹو دکھایا گیا ہے جو نٹ بولٹ کھولنے کے لیے اپنی کالی رنگ کی زبان کو مہارت سے استعمال کرتا ہے۔

طوطے نے نٹ بولٹ کو اپنے پاؤں اور چونچ کے درمیان تھام کر زبان سے نٹ کو گھماتے ہوئے کھولا، پرندے کو اس دوران پیاری آوازیں نکالتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -