تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

100روپے کے عوض دھرنے میں شرکت، ’دادی‘ کنگنا رناوت پر برس پڑیں

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار کنگنا راناوت کو مظاہرہ کرنے والی معمر خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کرنا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شاہین باغ میں مظاہرے کی قیادت کرنے والی 90 سالہ بلقیس بانو کے ساتھ ایک اور معمر خاتون کو دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی خاتون پر مظاہرے میں شرکت کےلیے پہنچ جاتی ہیں تاکہ 100 روپے وصول کرسکیں۔

حالانکہ تصویر میں دو الگ الگ خواتین نظر آرہی ہیں ایک دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین میں شامل بلقیس بانو جبکہ دوسری بٹھنڈا کے بہادر گڑھ جاندیاں گوں کی رہائشی موہیندر کور ہیں۔

کنگنا راناوت کو عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا جس پر اداکارہ نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم دادی موہیندر کور نے خود کنگنا کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

موہیندر کور نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کبھی میرے گھر نہیں، اگر آتی تو معلوم پڑتا کہ میں کیا کرتی ہوں، میں 100 روپے لیکر کیا کروں گی جبکہ میں خود 13 ایکڑ زمین کی مالکن ہوں۔

انہوں نے تبایا کہ ان کا کھیتی باڑی کا کام ہے جو ان کا بیٹا دیکھتا ہے اور وہ اب بھی اتنی طاقتور ہیں کہ دہلی جاکر بھی مظاہروں میں شریک ہوسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -