اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

‏پاکستانی پلیئرز کی انگلش کاؤنٹی میں شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن:‌برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔

کرونا وائرس کے باعث پاکستانی کرکٹرز کی انگلش کاؤنٹی میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی، برطانیہ میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاکستانی کرکٹرز کے کاؤنٹیز کے ساتھ معاہدے بھی خطرے میں پڑ گئے۔

پاکستانی اسٹار بابر اعظم سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کے ساتھ معاہدے کے مطابق وہ 28 مئی سے لے کر 3 جولائی تک دستیاب ہوں گے ۔

اسی طرح فہیم اشرف اور فخر زمان بھی موجودہ سیزن کے لئے اپنی اپنی کاؤنٹیز کے ساتھ اپنا معاہدہ کر چکے تھے لیکن موجودہ حالات میں مشکل نظر آرہا ہے کہ یہ کھلاڑی اس سال برطانیہ کے میدانوں اپنے فن کے جوہر دکھا سکیں۔

ان کے علاوہ احسان عادل ، بلاول بھٹی ، وقاص احمد منصور امجد سمیت بہت سے ایسے پاکستانی اسٹار زہیں جو ہر سال انگلینڈ میں ہونے والی لیگز میں مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کرکٹ سیزن میں تعطل کے باعث اب تک 9 کاؤنٹی چیمپین شپ میچز ملتوی ہو چکے ہیں جنہیں بورڈ نے اگلی تاریخوں میں ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں