ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی کنگز اور موبائل فون کمپنی ویگو ٹیل میں اشتراک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن کے لیے کراچی کنگز اور موبائل فون کمپنی ویگو ٹیل کے درمیان اشتراک ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کی ریکارڈ موبائل فونز فروخت کرنے والی کمپنی ویگو ٹیل اسپانسر بن گئی ہے۔

ویگو ٹیل کراچی کنگز کے آفیشل پلاٹینیم موبائل فون پارٹنر بنے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ویگو ٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید گابا نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی سیزن نائن کی جرسی انہیں پیش کی گئی۔

شراکت داری کے بعد ویگو ٹیل کا لوگو کراچی کنگز کی میچ جرسی پر آویزاں ہوگا۔

علاوہ ازیں کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے ویگو ٹیل کا جدید فیچر پر مبنی اسمارٹ فون نوٹ ٹوئنٹی فور بھی لانچ کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں