جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

’ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ وائرل ویڈیو میں‌ یہ بچی کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاوری گرل دنانیر مبین کی طرح ایک کمسن بچی نے ’پارٹی ہورہی ہے‘ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

کمسن بچی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہے کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں بچی کے پیچھے ان کے والد اور دیگر چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

کمسن بچی کی ویڈیو کو سب سے پہلے ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا اس کے بعد دیگر سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر چھا گئی۔

بچی کا نام وفا امیر ہے ایک دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’ہائے گائیز‘ جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

پاوری گرل اور اداکارہ دنانیر مبین کی بچی کی ویڈیو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی اور اپنی انسٹا اسٹوری اس ویڈیو شیئر کیا۔

دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بچی نے یہ ویڈیو ان سے بھی زیادہ اچھی بنائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں