تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’پارٹی ہورہی ہے‘‘ ماہرہ خان کے رقص کی ویڈیو وائرل

گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘

دنانیر مبین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی دنیا بھر میں ویڈیوز بنانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، شوبز ستاروں نے اس پر اپنے اپنے انداز میں ویڈیوز بنائیں۔

اب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دنانیر مبین کی ویڈیو سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان ’پارٹی ہورہی ہے‘ ویڈیو پر رقص کررہی ہیں، ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکارہ مومل شیخ اور دیگر دوستیں بھی موجود ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا نیا جام۔‘ اداکارہ نے کیپشن میں دنانیر مبین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے آپ کا مستقبل روشن ہو۔‘ اداکارہ نے اپنی ویڈیو کو پاجاما پارٹی کا نام دیا۔

ماہرہ خان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکارہ نے ایک گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کو اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -