ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کی کیا پوزیشن ہو گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ کی نشستوں کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں 336 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے۔ ن لیگ نے اسمبلی کی 139 جنرل نشستیں جیتیں، 21 آزاد اراکین شامل ہوئے۔ خواتین کی 57 اور اقلیتوں کی 7 نشستیں ملیں۔

سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں پر کامیاب ارکان کی تعداد 106 ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے انکار کے باعث ان کی نشستوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ پی پی نے 10 جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد رکن شامل ہوا جس کی بنیاد پر اس کو خواتین کی 4 جب کہ اقلیت کی ایک نشست ملی۔

پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 11 ہو گئی۔ اس جماعت نے 8 جنرل نشستیں جیتیں جس کی بنیاد پر اس کو خواتین کی تین مخصوص نشستیں ملیں جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ آئی پی پی نے ایک جنرل نشست جیتی، تین آزاد اراکین شامل ہوٗے جس کی بنیاد پر خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملیں۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان، مسلم لیگ ضیا اور مجلس وحدت مسلمین کی ایک، ایک نشست ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا جب کہ 4 حلقوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں