اسلام آباد: پاناما کیس کے تاریخ ساز فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پولیس کی دونوں جماعتوں کے کارکنان کو ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے تاریخ ساز فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔
پولیس کی کارکنان کو ہٹانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ پاناما لیکس میں شریف خاندان کی اربوں کی جائیداد کا انکشاف ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں جاری کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔