اشتہار

پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم، عہدے سے برخاست

اشتہار

حیرت انگیز

چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کر کے عہدے سے برخاست کر دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو پرویزالٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ پرویزالٰہی کو 26 جنوری کو لاہور میں اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا۔

پرویزالہٰی کےتمام عہدے اور مقرر لوگوں کےپارٹی عہدے بھی واپس لےلیےگئے۔ چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال کرنےسےروک دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں انضمام کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے،چوہدری پرویز الہٰی نے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان آج ہوگا،ق لیگ کی پی ٹی آئی میں انضمام کی تقریب لاہور میں ہوگی،پرویزالہٰی عمران خان کی موجودگی میں پارٹی انضمام کا اعلان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں