تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہماری حکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی گئیں: پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر کی تقریر کو کبھی بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا لیکن ہم اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر سرکاری ٹی وی سمیت تمام جگہ نشر کرواتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد آج قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں قائد حزب اختلاف اور تمام اپوزیشن اراکین کو دوبارہ خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم ایوان میں آتے ہیں تو ایوان بھرا ہوا ہوتا ہے، لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر کی تقریر کبھی بھی پوری نشر نہیں کی جاتی لیکن ہم اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر سرکاری ٹی وی سمیت تمام جگہ نشر کرواتے ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے شور شرابے پر اسپیکر ایاز صادق اور پرویز رشید نے کہا کہ ان کی بات کو سنا جائے، اگر وہ بھی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے موقع پر ایسے ہی شور شرابہ کریں تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی تقریر کے بعد دوبارہ جوابی تقریر کریں گے۔

Comments

- Advertisement -