جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پرورش: کیا ولی گھر واپس آجائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ولی نے گھر چھوڑ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔

پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحام رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود ودیگر شامل ہیں۔

پرورش کہانی نوجوان بچوں کے مسائل اور والدین کو درپیش چیلنجز کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عینا آصف (مایا) کے والد ثمر جعفری (ولی) کے گھر آکر یونیورسٹی میں پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے جس کے بعد ولی اور ان کے والد (نعمان اعجاز) کے درمیان رنجش ہوتی ہے اور ولی گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

پرومو میں ولی کو فٹ پاتھ پر سوتے اور جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔

ادھر ولی کے جانے کے بعد والدہ سویرا ندیم سمیت تمام گھر والے پریشان ہیں اور فکر مند ہیں کہ وہ باہر کیسے زندگی گزارے گا۔

کیا ولی آنے والی قسطوں میں گھر واپس آجائے گا؟ یہ جاننے کے لیے پرورش کی اگلی قسط ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں