شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے بیٹی رابعہ کلثوم کی اداکاری کرنے کے خلاف ہونے کی وجہ بیان کردی۔
اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں شو میں شرکت کی اور بیٹی و اداکارہ رابعہ کلثوم کے شوبز انڈسٹری میں آنے اور ان کی انڈسٹری میں پہلی تنخواہ سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ رابعہ کو شوبز میں آنے کا شوق بہت تھا لیکن اجازت نہیں تھی، میرا وقت انڈسٹری کا کچھ اور تھا یہ وقت کچھ اور ہے میں نے کہا کہ وہ ڈینٹسٹ ہے میں نے کہا پہلے پڑھ لو اس کے بعد دیکھیں گے، پڑھ لیا پریکٹس بھی شروع ہوگئی ایک دوست کے ساتھ کلینک جانا شروع کردیا پھر کہا کہ ایک کمرشل کے لیے اجازت دے دیں آفر آئی ہے۔
یہ پڑھیں: بھائی کے دوست سے شادی کی، رابعہ کلثوم
پروین اکبر نے کہا کہ رابعہ سے پوچھا کہ تمہیں کس نے آفر دی ہے، بتایا کہ کلینک پر کوئی آئے تھے جس کے بارے میں ساری معلومات لیں، فیضان شیخ کو کہا ساتھ جاؤ دیکھو کون ہیں، پھر اس نے اشتہار کیا اور 25 ہزار روپے لے کر بہت خوش تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پھر رابعہ پریکٹس کررہی تھیں تو رشتہ آگیا، میرے سب سے بیٹے جو لندن میں ہیں ان کی شادی تھی ان کا ایک دوست کرکٹ کھیلتا تھا وہ پوری فیملی کے ساتھ مدعو تھا، انہیں رابعہ پسند آگئی اور شادی ختم ہونے کے فوری بعد رشتہ آگیا، پھر بیٹے سے اس کے بارے میں پوچھا اور چند ماہ میں شادی کردی۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد رابعہ کو حسن ضیا نے ایک سیریل کے لیے اسی کمرشل کو دیکھ کر کال کی اس وقت ان کو نہیں پتا تھا کہ یہ میری بیٹی ہے، رابعہ نے پوچھا کہ آپ حسن ضیا کو جانتی ہیں تو میں نے کہا بہت اچھے سے پھر وہ کہنے لگیں کہ ان کی آفر آئی ہے، میں نے کہا کہ اب وہ تمہارا گھر ہے وہی تمہارے ماں باپ ہیں اور شوہر تمہیں اجازت دیتا ہے تو اداکاری کرو ورنہ گھر بیٹھوں۔