کراچی : اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کےقتل کے مرکزی ملزم رحیم سواتی نے اپنے اعترافی بیان میں سب کچھ اگل دیا۔ گرفتار ملزم کااعترافی بیان اےآروائی نیوزنےحاصل کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم رحیم سواتی نے اعترافی بیان میں دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے۔
ملزم رحیم سواتی نے انکشاف کیا کہ پروین رحمٰن کو میں نے اور ایاز شامزئی نے جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر قتل کروایا، ملزم رحیم سواتی نے انکشاف کیا کہ پروین رحمان پہلے ہی ہٹ لسٹ پرتھیں۔
ملزم رحیم سواتی کا کہنا تھا کہ قصبہ کالونی اورنگی اور کٹی پہاڑی پر فسادات سے سیاسی جماعتوں کو فائدہ ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ پروین رحمان قتل کیس میں ملزم کے دوساتھی پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ ایاز سواتی سمیت دو ساتھی بیرون ملک مفرور ہیں۔
ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کے قتل کی واردات کے یہ بعد دہشت گرد کراچی سے فرار ہو گیا تھا، رحیم سواتی خیبرپختونخواہ میں بھی سیاست دانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔