بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

رشوت لے کر نوکری دینے پر لعنت بھیجتا ہوں، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی۔

ضلع کچہری میں کیس کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الٰہی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ان کا ادارہ متعلقہ تھانے کو اطلاع دینے کا پابند نہیں، پورا لاہور ہمارے دائرہ اختیار میں ہے، پرویز الٰہی کی عمر کو مد نظر رکھا جا رہا ہے تاکہ مسئلہ نہ ہو۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی چیز قانون کے خلاف ہے تو ٹرائل میں رد ہو جائے گی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے وکلا ٹرائل کے دلائل ریمانڈ کے کیس میں دے رہے ہیں، اب عدالت نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ مزید ریمانڈ بنتا ہے یا نہیں۔

اس کے بعد عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا۔

پرویز الٰہی کا عدالت میں بیان:

دوران سماعت پرویز الٰہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ عدالت کی اجازت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں رشوت لے کر نوکری دینے پر لعنت بھیجتا ہوں کبھی کسی سے ایک دمڑی نہیں لی، یہ دمڑی شہباز شریف کے ایک پیسے جیسی نہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ یہ رات کو میرے پاس نہیں آئے، جھوٹ بول رہے ہیں میرے ساتھ جا کر 41 لاکھ کی ریکوری کی، میں تو سو رہا تھا مجھے نہیں پتا، میں 70 سال کی عمر میں یہ سب نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوکریوں کیلیے سب کچھ کر رہے ہیں، میں نے سب سے زیادہ نوکریاں لوگوں کو دیں، میرے خاندان میں کبھی کسی نے ایسی حرکت نہیں کی۔

اینٹی کرپشن پرویز الٰہی کو لے کر روانہ

جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے بعد اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو لے کر روانہ ہوگئے۔ عدالت نے ملزم کو 30 اکتوبر کےئ دن پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

روانگی کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الٰہی کو چلنے پر اصرار کیا تو پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ کوئی بات نہیں دو چار منٹ رکنے سے کیا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں مجھے یاد رہیں گی کل کیا ہوگا کچھ پتا نہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں