اشتہار

لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہا ہے؟ صحافی کا پرویز الہٰی سے سوال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں فیلڈ کی موجودگی ہی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو آج جوڈیشل کمپلیکس حملہ، توڑ پھوڑ کیس میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا، اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہا ہے؟ انھوں نے جواب دیا کہ فیلڈ ہی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ بیرسٹر گوہر کے پی ٹی آئی چیئرمین بننے پر متفق ہیں۔

- Advertisement -

صحافی نے پوچھا پرویز الہٰی صاحب الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا میں ’’3 جگہوں سے ایم این اے، 3 جگہوں سےایم پی اے کا الیکشن لڑ رہا ہوں۔‘‘

پرویز الہٰی نے کہا الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوا تو اتنا بحران آئے گا کہ لوگ تاریخ بھول جائیں گے، الیکشن ہونے دیں اچھی سوچ کی بنیاد رکھیں، غریب عوام کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔

دریں اثنا، جوڈیشل کمپلیکس میں پرویز الہٰی کی وکیل بابر اعوان سے ملاقات ہوئی، شیح رشید نے بھی ان سے ملاقات کی، شیخ رشید نے کہا کہ میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا، پرویز الہٰی نے بھی شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیخ رشید نے کہا میں پرویز الہٰی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میرا ساتھ دیا۔

شیخ رشید نے کہا میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، خوشی ہے پی ٹی آئی میرے ساتھ 56 اور 57 میں کھڑی ہے، میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی، چلہ کاٹ آیا، نسلی اور اصلی ہوں کبھی غداری نہیں کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں