تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

چوہدری پرویز الہٰی کے سینے میں درد کی شکایت دور نہ ہو سکی

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے سینے میں درد کی شکایت دور نہیں ہو سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں زیر علاج پرویز الہٰی سینے میں بدستور درد کی شکایت کر رہے ہیں، جس پر ان کا اہم کارڈیک ٹیسٹ تھیلیم اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین آئندہ ہفتے پمز کارڈیک سینٹر میں ہوگا، تھیلیم اسکین سے دل کی شریانوں، والوز کی کارکردگی مانیٹر ہوگی، اور دل کی اندرونی حالت جانچی جائے گی۔ میڈیکل بورڈ نے پرویز الہٰی کو مزید زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایک ہفتہ پمز میں ان کے زیر علاج رہنے کا امکان ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا 5-2004 میں بائی پاس ہو چکا ہے، ایکو کارڈیوگرام اور کارڈیک بلڈ ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، شوگر اور بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، تین ماہ قبل آر آئی سی میں تھیلیم اسکین بھی ہو چکا ہے جس کی رپورٹ نارمل آئی تھی۔

چوہدری پرویز الہٰی کی پسلیوں کے درد میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فریکچر جلد مکمل ٹھیک ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ پرویز الہٰی کو 3 اپریل کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ کارڈیک سینٹر کے پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -