اشتہار

مجھے باتھ روم بھی نہیں جانے دیا گیا، آج عدالت میں یہ کہوں گا، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مجھے تھانے میں رکھا گیا اور باتھ روم بھی نہیں جانے دیا گیا،آج عدالت میں یہ کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمدافضل کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

چوہدری پرویزالٰہی کے وکلابھی عدالت میں موجود ہیں، پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھانے میں رکھا گیا،ادویات بھی نہیں دی گئیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج صبح کو بڑی مشکل سے ادویات لیں، مجھے باتھ روم بھی نہیں جانے دیا گیا،آج عدالت میں یہ کہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں