لاہور : پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ چوہدری صاحب کی شیروانی تیارہے ، صرف پہننے کا فیصلہ ہوناباقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سیدحسن مرتضی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب کی شیروانی بن گئی ہے،صرف پہننے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی شیروانی تیار ہے، آصف زرداری آئیں گے توفیصلہ کریں گے، عوامی مارچ وسطی پنجاب میں داخل ہورہاہے اور عوام کا سمندربلاول بھٹوزرداری کے ساتھ آ رہ اہے۔
پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا چیچہ وطنی سے خان کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی ، حکومتی اتحادی ہمارے رابطے میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی بھول ایک آدھ دن میں نکل جائے گی ، آپ کوبہت بڑاڈینٹ پڑنےوالاہے، آپ کے بوجھ تلے کئی لوگ سسک رہے ہیں۔