اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پرویزالہٰی نے واضح کہا ہے وہ پی ٹی آئی کونہیں چھوڑیں گے، اہلیہ قیصرہ الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی نے واضح کہا ہے وہ پی ٹی آئی کونہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا جب عورت کارڈ کی بات کرتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے اور جب یہ لوگ میرے والد کیساتھ تصویریں لگاتے ہیں توحیرانی ہوتی ہے۔

اہلیہ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے1977میں ایسا نہیں تھا، بہت کوشش کی گئی میرےکاغذات بھی مسترد ہوجائیں۔

قیصرہ الٰہی نے چوہدری شجاعت کے بیٹوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شافع کو تالے توڑنے کا شوق ہے،میرےبیٹے مونس کے کمرہ کاتالا توڑ دیا، پتہ نہیں انہوں نے کیا پڑھا اور سیکھا ہے اور ان کی کیا تربیت ہے لیکن کسی نے کہا ہے کہ ہربزدل انسان ظالم ہوتاہے اوریہ اپنی بزدلی دکھارہے ہیں۔

انھوں نے خاندانی اختلافات پر کہا کہ میں نےسوچ رکھا تھا ان کے بارے میں بات نہ کروں لیکن یہ جھوٹ بولتےہیں، شجاعت صاحب سے بات کروں توکہتےہیں اچھا بات کرتا ہوں لیکن کچھ نہیں ہوتا، پرویزبہت اپ سیٹ ہوتےہیں کہتےہیں شجاعت گھر والے کیس جیسی حرکت نہیں کرسکتا ، بچوں نے خود ہی دستخط کرکےمیرے اوپر کیس کیاہوگا۔

اہلیہ قیصرہ الہٰی کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نےواضح کہاہےوہ پی ٹی آئی کونہیں چھوڑیں گے جبکہ میرا بھائی کہتا ہے پرویز بانی پی ٹی آئی کو چھوڑدیں اور کل باہر آجائیں ،مونس بھی آجائے۔

الیکشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کیا اس طرح الیکشن ہوتےہیں،میرا تودل کیااپنا سامان اٹھاکرواپس چلی جاؤں۔

پرویز الہی کی اہلیہ کا چوہدری شجاعت کے بیٹوں سے متعلق کہنا تھا کہ چاہتی ہی نہیں تھی ان دونوں لڑکوں کے بارےمیں بات کرتی لیکن اب حد ہوگئی ، کس حیثیت سےان دونوں کےساتھ پولیس ،ایلیٹ فورس ہر وقت ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں فیملیز نےتحریری طے کیا گھر کےاندرکوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی، میرےبھائی شجاعت اوران کے دونوں بیٹوں نےاتفاق کیا لیکن پھرخلاف ورزی کی ، چھوٹابھائی شفاعت صلح پسندہےاس نےپوری کوشش کی ان سے بات کرنے کی، شجاعت کہتے ہیں میں نے ریٹائرمنٹ لے لی،پرویزبھی لے،بچوں کو سیاست کرنے دیں۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں