منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسلام اورکشمیر کا نعرہ ہمیشہ اقتدار حاصل کرنے کیلیے لگایا گیا، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں اسلام اور کشمیر کا نعرہ اسلام آباد میں حکومتیں بدلنے اور حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ لگایا گیا کشمیریوں کے لیے حق خودداریت مانگنے والے پاکستان کے عوام کی حق خود ارادیت کا بھی خیال رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں مسئلہ کشمیر اور میڈیا کی ذمہ داریوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں اسلام اور کشمیر کے نعرے کے پیچھے ہمیشہ سیاست رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیریوں کا ساتھ ضرور دینا ہے لیکن اس طرح سے ساتھ نہیں دینا کے بھارت دنیا کے سامنے ہمارے خلاف پراپیگنڈ ا کر سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم اپنی سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرتے ویسے ہی ہمیں دوسروں کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے جس طرح دہشت گردی کی مذمت کی ہے اسے ایسے ہی جمہوریت کی بھی حمایت کرنی چاہیے، کشمیر کے لوگوں کا حق خود ارادیت لازم ہے، لیکن ہم نے بھی مذید جنگوں سے گریز کرنا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں