منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جتنے لوگ کنٹینرپرکھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں ہیں، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ کئی سالوں سےایک ہی تقریر کر رہے ہیں جو ہمیں بھی رٹ گئی ہے، جتنے لوگ کنٹینر پر کھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں موجود ہیں۔

، پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کی وجہ سے میٹرو ٹرین کو مجموعی طور پر پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں چار ارب کا کاروبار نہ ہوسکا۔

ان خیالات کا اظہارپرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی ریلیوں نے حکومت پنجاب سے وہ انتظامات بھی کروادیئے جو پنجاب کے عوام کیلئے حکومت کو عام دنوں میں کرنے چاہئے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپنی پریس کانفرنس میں سارا حساب کتاب میڈیا کے سامنے لے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیوں کی سیکیورٹی پر کروڑوں روپے کےاخراجات کررہےہیں۔ آج بھی پچاس لاکھ روپے لگا دیئے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے پی اے ٹی اورپی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ جتنے لوگ کنٹینر پر کھڑے ہیں اتنے ہی ریلی میں موجود ہیں۔ خان صاحب سڑک والوں کیلئے بھی ایک کنٹینر کا انتظام کر لیتے تو اچھا ہوتا۔

پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کی وجہ سے میٹرو ٹرین کو مجموعی طور پر پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا اور لاہور میں چار ارب کا کاروبار نہ ہوسکا۔ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔

پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے تو آج کا مارچ مینار پاکستان پر بھی کرسکتے تھے، عمران خان مینار پاکستان پرجو بات کرتے انہیں بھی سناجاتا۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تینوں رہنما لوگوں کی زندگی عذاب بنانے پر متفق ہیں، پی اےٹی اورپی ٹی آئی کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی، میراخیال تھا کہ عمران خان کوئی نئی بات کریں گے۔

عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی تقریربار بار کر رہے ہیں، ان کی تقریر کا ایک ایک لفظ لوگوں کو زبانی یاد ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ عمران خان کس کا احتساب چاہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی احتساب میں سنجیدہ ہیں توپارلیمنٹ میں جا کربات کریں، اگر خان صاحب احتساب میں سنجیدہ ہیں تو قانون سازی میں حصہ لیں اور اس وقت بل ایوانوں میں پیش ہو چکے ہیں خان صاحب کو چاہیئے انہیں ایکٹ بنوائیں۔ جس نے غلط کام کیا ہو گا تو گرفت میں آ جائے گا۔

پرویز ریشد کا یہ بھی کہنا تھا خان صاحب اگر دونوں بلوں سے مطمئن نہیں تو اپنا مسودہ پیش کریں۔ خان صاحب کو جس کام کیلئے منتخب کیا گیا وہ نہیں کر رہے جبکہ خان صاحب انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ اپیل کے باوجود عمران خان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں