کانپور : بھارت میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وبا نے سر اٹھا لیا، برڈ فلو سے متاثر ہونے کے بعد اب جانور نئی بیماری کا شکار ہوگئے جس سے8کتوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروو نامی اس وائرس سے اتر پردیش کے ضلع کانپور میں کھلبلی مچ گئی، اس وائرس کی زد میں آنے والے کم از کم آٹھ کتے دم توڑ چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والے آٹھ میں سے دو کتوں کے پوسٹ مارٹم سے ظاہر ہوا ہے کہ ان کی آنتیں گل گئی تھیں اور موت سے پہلے کتوں نے خون کی الٹی کی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پروو ایک انتہائی مہلک وائرس ہے۔ وائرس بنیادی طور پر آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ کتے اور پلوں میں ایک متعدی معدے کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔
اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جایے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وائرس اس لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کتوں میں آسانی سے پھیل جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل اسی گاؤں میں ایک بڑی تعداد میں کوے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ویٹرنری ماہرین کی ایک ٹیم گاؤں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ متاثرہ کتوں میں رویے کی تبدیلی کا جائزہ لیا جاسکے۔