بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

اداکار حسام خان نے زندگی کی تلخ یادوں پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے اداکار حسام خان نے زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

 شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حسام خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’مایا‘ کے منگیتر ’ولید‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت کم عمری میں ہی والد سے محروم ہوگئے لیکن اہلخانہ اور بہن بھائیوں کی بدولت کبھی بھی اس خلا کو محسوس نہیں کیا جنہوں نے ہمیشہ خوابوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔

اداکار نے کہا کہ میرے بڑے بہن بھائیوں نے مجھے کبھی بھی اس ذمہ داری کا احساس نہیں ہونے دیا، نہ ہی مجھ پر والد کی موت کے بعد اہلخانہ کی جانب سے مالی مدد کرنے کے لیے دباؤ آیا۔

حسام خان نے بتایا کہ والد کے چلے جانے کے بعد بھائی کے انتقال نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں نہیں جانتا تھا کہ ان حالات سے کیسے باہر آیا جائے یہ میری زندگی کا سیاہ ترین دور تھا۔

اداکار کے مطابق ان کے بھائی کا نام بھی ولید تھا، اس لیے میں واقعی محسوس کرتا ہوں کہ پرورش میں میرے کردار کی کامیابی کا تمام سہرا میرے مرحوم بھائی کو جاتا ہے۔

حسام خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اس پروجیکٹ کے ذریعے بے پناہ عزت سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ پرورش میں حسام خان کے علاوہ عینا آصف، ثمر جعفری، نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ہلالی، سعد ضمیر فریدی، ریحام رفیق، نذر الحسن، بختاور مظہر، حلیمہ علی، ارشد الحسن ودیگر شامل ہیں۔

’پرورش‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں