اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں میوزک کے شعبے سے متعلق پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں عینا آصف اور ثمر جعفری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحان رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود، ابوالحسن ودیگر شامل ہیں۔
گزشتہ دنوں ڈرامے کی کاسٹ نے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔
میزبان نے پوچھا کہ ’پرورش‘ ڈرامے سے لوگوں کو کیا پیغام ملتا ہے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ ولی کے کردار کو دیکھیں تو اس میں والد میوزک کے شعبے کو بے کار کہہ رہے ہیں اور اسے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کا کہا جارہا ہے جبکہ میوزیشن بھی کافی پیسہ کما رہے ہیں۔
عینا آصف نے کہا کہ میوزک کے شعبے میں کافی ایکسپوژر ہے۔
اداکار ابو الحسن نے کہا ہر کام کی عزت ہونی چاہیے، ہمارے یہاں سی ای او کو عزت دی جاتی ہے اور ویٹر کو بے عزت کرکے بلایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کو برا کہتے ہیں کہ لیکن آپ خود لوگوں کی کردار کشی کرلیتے ہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔